ہتک عزت کا دعویٰ؛منیبہ مزاری سے جواب طلب

December 7, 2017

اسلام آباد:معروف سماجی کارکن ، آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکرمنیبہ مزاری کے خلاف سابق شوہر کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر عدالت نے منیبہ مزاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

منیبہ مزاری کی جانب سے سابق شوہر کے خلاف بیانات کے ردعمل میں خرم شہزاد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر نے کی۔

خرم شہزاد کے وکیل رانا عبدالقیوم نے منیبہ مزاری کے ٹی وی پروگرام اور سوشل میڈیا پوسٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا منیبہ نے سابق شوہر سے متعلق جھوٹ بولا اور کردار کشی کی اور اپنی کہانی بیچنے کے لیے اپنے شوہر کو ولن بنا کر پیش کیا۔

مزید پڑھیے: منیبہ مزاری کے سابق شوہر نے ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا

منیبہ مزاری کے وکیل حسن مان ایڈوکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔

واضح رہے کہ خرم شہزاد نے سابق اہلیہ کے خلاف دس بلین روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.