ایم کیو ایم پاکستان چائنہ کٹنگ کے پیسے سے بنی، مصطفیٰ کمال

December 7, 2017

کراچی : پی ایس پی سربراہ ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان چائنا کٹنگ کے پیسوں سے بنی، حیدر آباد کے عوام کا پیسہ میئر حیدر آباد جلسے کی تیاری پر خرچ کررہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان پر برس پڑے، بولے کہ چند دنوں سے فاروق ستار اور ان کے لوگ نکلے ہوئے ہیں، سنا ہے وہ حیدر آباد میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، حیدر آباد کے 90 فیصد لوگوں کو میئر کا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میئر حیدر آباد عوام کے بجائے ایم کیو ایم کے جلسے پر پیسہ خرچ کررہے ہیں، اس کرپشن کی تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان چائنگ کٹنگ کے پیسوں سے بنی ہے، ن لیگ ڈکٹیٹر کی گود میں پلی بڑھی ہے، مسلم لیگ ن کو ایم کیو ایم جیسی جماعت کی ضرورت ہے، متحدہ نے سینیٹ میں نااہل وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا، یہ لوگ مہاجروں کے مسیحا نہیں۔

سابق ناظم کراچی کہتے ہیں کہ مردم شماری میں 70 لاکھ لوگ کم ہوگئے، ڈاکٹر فاروق ستار بتائیں کیا کیا؟، ایم کیو ایم پاکستان کے لیاقت آباد کے جلسے میں 7 ہزار لوگ تھے۔

انہوں نے فاروق ستار کو چھوٹا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو استعمال کررہے ہیں، ایسا تو ایم کیو ایم بانی نے بھی نہیں کیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا بڑا ظلم نہیں دیکھا، وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ اس کے ذمہ دار ہیں،

پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کا گورنر اور اس وقت کی حکومت سے پوچھنا چاہئے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن دہشت گردی نہیں ایک حادثہ تھا، آگ لگائی نہیں گئی لگی تھی، فیکٹری مالکان یہاں آکر بیان کیوں نہیں دیتے۔ سماء

  Email This Post

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.