کراچی سے پشاورجانے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

December 7, 2017

اسلام آباد: کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

اٹک سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق انجن پٹڑی سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکارہے جبکہ انجن کو پٹڑی پر واپس لانے کیلئے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.