جنید جمشید کے دوستوں کیساتھ آخری لمحات

December 7, 2017

کراچی: معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید نے اپنے آخری سفر کے دوران چترال میں دوستوں کے ہمراہ چند تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھیں جو آج تک یاد رکھی جاتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سال 2016 دسمبر میں جنید جمشید تبلیغی دورے پر اپنی اہلیہ کے ساتھ چترال گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر 4 دسمبر کو ٹویٹ کی تھیں جو کہ آخری ثابت ہوئی۔

ٹویٹ کرتے ہوئے جنید جمشید نے لکھا تھا کہ چترال زمین پر جنت ہے اور میں اپنے دوستوں کے ہمراہ اللہ کے راستے پر نکلا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ برف سے ڈھکی ترچمیر کی پہاڑیاں ان کے عقب میں دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید چترال سے اسلام آباد جارہے تھے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے حویلیاں میں انکا جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔ جہاز میں سوار جنید جمشید، انکی اہلیہ اور بقیہ مسافر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.