معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی آج پہلی برسی

December 7, 2017

کراچی: معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔


تفصیلات کے مطابق سات دسمبر کی شام پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی جب سانحہ حویلیاں میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ جان سے جانے والوں میں مذہبی اسکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے ہر دلعزیز اسکالر کے سفر آخرت میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جنید جمشید موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر مذہبی اسکالر اور نعت خواں بن گئے تھے تاہم اس کے باوجود انکی شہرت میں کمی نہ آئی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.