Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پیر سیال شریف کا حکومت اور ن لیگ سے اظہار لاتعلقی

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد : درگاہ پير سيال شريف کے گدی نشيں پير حميد الدين سيالوی نے حکومت اور مسلم ليگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کرديا، قاسم سيالوی نے بتايا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، اتوار کو فيصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کنونشن ہوگا۔ درگاہ پیر سیال...

فیصل آباد : درگاہ پير سيال شريف کے گدی نشيں پير حميد الدين سيالوی نے حکومت اور مسلم ليگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کرديا، قاسم سيالوی نے بتايا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، اتوار کو فيصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کنونشن ہوگا۔

درگاہ پیر سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت وقت اور ن ليگ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ سیال شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر صاحب ن لیگ پر برس پڑے، کہا ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں، رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ پر حکومت کو مزید مہلت نہیں دیں گے۔

ان کے صاحبزادے قاسم سيالوی کا کہنا تھا کہ 10 دسمبر کو فصیل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ایم این اے، ایم اپی ايز اور سینیٹرز اپنا استعفیٰ دیں گے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کا ساتھ نہ دينے کا بھی اعلان کرديا۔

واضح رہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے میں ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور متعدد اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ حمید الدین سیالوی کے پاس جمع کرادیئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube