Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، صادق خان

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لاہور : میئر لندن صادق خان کہتے ہیں عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔  میئر لندن صادق خان نے الحمراء ہال لاہور میں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ميرے والد پاکستانی ہيں، اس پر...

لاہور : میئر لندن صادق خان کہتے ہیں عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔

 میئر لندن صادق خان نے الحمراء ہال لاہور میں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ميرے والد پاکستانی ہيں، اس پر مجھے فخر ہے، پاکستان ميں قابل ستائش ترقی ہوئی ہے، لاہور ميں ملنے والی عزت پر شکر گزار ہوں، لاہور کے بعد اسلام آباد اور کراچی بھی جاؤں گا۔

وہ بولے کہ پاکستان کے ہنر مند افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دیئے جاتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے، لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں پاکستان بہتر جگہ بناسکتا ہے، لندن کے دروازے آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔

مزید جانیے : لندن میئر صادق خان بھارت کے بعد لاہور پہنچ گئے

میئر لندن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال لندن میں دہشت گردی کے 4 واقعات ہوئے، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ میئر لندن بھارت کے دورے کے بعد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے ہیں، وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران لاہور کے بعد اسلام آباد کراچی بھی جائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube