تیزاب گردی کی مجرم عورت کو سزائے موت

December 5, 2017

ملتان: تیزاب گردی میں پہلی مرتبہ خاتون کو سزا۔ مقامی عدالت نے تیزاب گردی کی مجرم عورت کو سزائے موت سنادی۔


تفصیلات کے مطابق ملتان کی شمیرا نے شادی سے انکار پر صداقت کو گھر بلایا اور پھر تیزاب پھینک دیا۔ نوجوان کچھ دن بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

کیس ایک سال تک انسداد دہشت گردی عدالت میں چلا۔ جج ملک خالد نے مجرمہ کو دو بار سزائے موت، عمر قید اور بیس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ خاتون کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ ڈیتھ وارنٹ جلد جاری ہوں گے۔

سینئر وکیل عامر بھٹہ کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کیسسز میں کبھی خاتون کو دو بار سزاے موت، عمر قید اور بھاری جرمانہ کبھی نہیں ہوا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.