Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، آرمی چیف / جیمز میٹس

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پر واضح کردیا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کیا، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر تحفظات ہیں۔ میٹس کہتے ہیں کہ کچھ عناصر اب بھی پاکستانی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں، امریکا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی کوششوں کی تعریف کی۔

ویڈیو دیکھیں : امریکا کا پاکستان سے پھر ڈومورکا مطالبہ

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کیا، امن کیلئے عالمی شراکت دار کی حیثیت سے کردار جاری رکھیں گے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

مزید جانیے : امریکا کا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے الزام لگایا کہ کچھ عناصر اب بھی پاکستانی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں، امریکا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے، پاکستان سے مطالبات امریکا کے مقاصد میں شامل نہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube