Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد دھرنا کیس: ہائیکورٹ کے حکومت کو 2 آپشن

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس ميں حکومت کو دو آپشنز دے دیئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت میں اسلام آباد انتظامیہ اور آئی بی کی رپورٹ پیش کردی گئیں، عدالت نے حکومت کو دو آپشنز دیتے ہوئے قرار دیا کہ دھرنا...

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس ميں حکومت کو دو آپشنز دے دیئے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت میں اسلام آباد انتظامیہ اور آئی بی کی رپورٹ پیش کردی گئیں، عدالت نے حکومت کو دو آپشنز دیتے ہوئے قرار دیا کہ دھرنا قائدین کے ساتھ کیا گیا معاہدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے یا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاہدے کی قانونی حثیت واضح کی جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست نے دھرنا قائدین کے آگے سرنڈر کیا، یہ معاہدہ نہیں، ایک طرف کے مطالبات ہیں جس پر حکومت نے دستخط کیے، جس پولیس کو مارا گیا کیا وہ ریاست کا حصہ نہیں؟ مقدمات کیسے ختم کر دیئے گئے۔

مساجد اور مدارس سے کفر کے فتوے بند کروائے جائیں، چیف صاحب کو چاہیے کہ تحقیقات کرائیں کہ ان کا نام کس نے بیچا۔

اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ طفر الحق سے رابطہ کیا ہے، انکوائری رپورٹ پیش کردیں گے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube