کامران ٹیسوری کو منانے کیلئے فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

Samaa Web Desk
December 4, 2017

کراچی : کامران ٹیسوری کو منانے کیلئے فاروق ستار بھی میدان میں آگئے، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں کراچی واپسی پر کامران ٹیسوری سے ملاقات کروں گا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے، گلے شکوے پبلک فورم پرنہیں پارٹی فورم پرہونےچاہئیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی واپسی پرکامران ٹیسوری سے ملاقات کروں گا،اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے، ساتھ ہی فاروق ستار نے 8دسمبر کوحیدرآبادمیں تاریخی جلسہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ سماء