سی ویو فائرنگ، دوران تفتیش نیا موڑ، زخمی ڈاکٹر کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

December 4, 2017

کراچی : کراچی سی ویو پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، واقعے کا مقدمہ درج مگر انسداد دہشت گردی کی دفعات نہ لگائی گئیں، گاڑی کی ٹکر سے زخمی ڈاکٹر رحیم نے خاور اور دیگر ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا، آئی جی کہتے ہیں مقدمے کو میرٹ پر چلائیں گئے۔

سی ویو پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں نیا موڑ آگیا، مقتول کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر رحیم نے خاور سمیت دیگر قاتلوں کو پہنچاننے سے ہی انکار کردیا۔

پولیس نے بھی ہاتھ کی صفائی دکھائی اور مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ہی نہیں لگائیں، لیکن آئی جی سندھ قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے  پرعزم ہیں۔

واقعہ کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں ملزمان کی تیز رفتار گاڑیوں کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کو مفرور دانش کی تلاش ہے، مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزم خاور برنی کا 6 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ سماء

  Email This Post

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.