خواب دیکھا تھا یہاں خزانہ دفن ہے

December 4, 2017

پشاور: تخت بھائی مردان میں بدھا آثارقدیمہ کی حدود میں غیرقانونی کھدائی پرسات افراد دھر لیے گئے۔ ایک ملزم کا کہنا ہے کہ خواب میں یہاں خزانہ دفن دیکھا تھا۔

پولیس کے مطابق کاروائی تخت بھائی آثار قدیمہ انتظامیہ کی اطلاع پر کی گئی ۔ رات کے اندھیرے میں کھدائی میں مصروف سات افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے کھدائی کے آلات بھی برآمد کرلئے ہیں ۔

ایک ملزم نے پولیس کو دلچسپ بیان دیا کہ اس نے خواب میں یہاں خزانہ دفن دیکھا تھا جس کو نکالنے کے لئے وہ ساتھیوں سمیت پہنچ گیا تھا۔

پولیس نے آثار قدیمہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ تخت بھائی کے آثار قدیمہ کویونیسکو نے عالمی ورثہ قراردے رکھا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.