Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر شکست دی جائے گی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : سپہ سالار نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپوتوں کی قربانیوں نے قومی عزم کومزید مضبوط کیا، امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور میں شہید میجرمحمداسحاق کےگھر گئے اور ان کے لیے فاتحہ خوانی...

راولپنڈی : سپہ سالار نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپوتوں کی قربانیوں نے قومی عزم کومزید مضبوط کیا، امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور میں شہید میجرمحمداسحاق کےگھر گئے اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سپہ سالارکا کہنا تھا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ہمارے افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانیوں نےقومی عزم کومضبوط کیا، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق آرمی چیف نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر شکست دی جائے گی۔ اس موقع پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube