Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا ختم نہ کرانے پروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

فیض آباد انٹرچینج پرانیس روز سے جاری مذہبی جماعت کا دھرنا اب تک ختم نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔انتظامیہ کو بھی دھرنا پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

فیض آباد دھرنے کیخلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کی۔ سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنرعدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کو دو روزکی مہلت دی تھی، کل جسٹس شوکت عزیز صدیقی ناسازی طبع کے باعث کیس کی سماعت نہیں کر پائے تھے۔

آج سماعت کے دوران چیف کمشنرسے استفسار کیاگیا کہ عدالتی حکومت پرعمل سےآپ کوکس نےروکا ہے جس پر چیف کمشنر نے جواب دیا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال نے ہمیں روکاہوا ہے۔ انہوں نے عدالت میں بھی کہا کہ انتظامیہ کو روکا تاکہ مذاکرات جاری رہ سکیں۔

ڈیڈ لائن کے باوجود دھرنا ختم کرانے میں ناکامی پرہائیکورٹ نے حکومت اورانتطامیہ پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈبل گیم ہورہی ہے۔ 60 لاکھ لوگوں کےحقوق کہاں گئے؟۔ کمشنرصاحب آپ کو دھرنافیض آبادسے پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنےکے لیے 3 دن کی مہلت دیتا ہوں۔

عدالت نے وزیرداخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ختم نبوت سے متعلق متنازع ترمیم پرراجہ ظفرالحق رپورٹ بھی 27 نومبرکو طلب کر لی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube