پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ بحران کاشکار،طلبہ رل گئے

November 21, 2017

جامعہ کراچی میں گریڈ سولہ تک کے ملازمین نے دھرنا دے دیا۔مطالبات منظور نہ ہوئےتو امتحانات میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی دھمکی دے دی۔

جامعہ کراچی میں نان ٹیچنگ اسٹاف نےچھ ماہ سےاوورٹائم نہ ملنےاورمیڈیکل بل کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ اسٹاف نےایڈمن بلاک کےسامنے دھرنا دیا۔

عملہ نے بجلی بند کی توڈرائیورز نے پوائنٹس کا پہیہ روک دیا۔ وائس چانسلر نے تو کہہ دیا کہ کچھ لوگوں کی ناحق وصولی روک دی ہے۔

گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین نےبدھ کو ہونے والے امتحانات کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی ہے۔ سماء