پاکستان جلداقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا

November 15, 2017

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پاچکے ہیں،انشاءاللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا۔اس  موقع پرافسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کرسکتی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ملک کے بہترین مفاد کے لئے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ داخلی سلامتی کو محفوظ بنانے اور مغربی سرحد پر مصروفیات کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

آرمی چیف نے نے کہاکہ خطرات کو موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے بہترین آپریشنل تیاریاں اور اعلیٰ تربیتی معیار کا ہونا بہت ضروری ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نےاپنے خطاب میں جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

اس سے پہلے آرمی چیف نے منگلا میں فوج کی جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

منگلا آمد کے موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیویشن جنرل ہدایت اللہ حسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔  سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.