عمران خان نے بڑا بیان دے دیا

November 14, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا بیان دے دیا ایم کیوایم اور پی ایس پی رہنماؤں کی ملاقات میں فیصل واوڈا کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پارٹی نے فیصل واوڈا کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا، عدالت میں جھوٹ نہیں بولا، ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

پاکستان کی جمہوریت کو جنرل باجوہ کا شکرگزار ہونا چاہیے، فیصل واوڈا ہمیں بتائے بغیر ایم کیوایم اور پی ایس پی سے ملے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عارف علوی ایکشن لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی، قبل از وقت انتخابات ہی بحران کا واحد حل ہے، انہوں نے ایک بار پھر جھوٹ ثابت ہونے پرسیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.