ڈاکٹربننےکےلیےمنسوخ کیاگیاداخلہ ٹیسٹ کب ہوگا،ممکنہ تاریخ آگئی

November 14, 2017

کراچی: پریس کلب کے سامنے این ٹی ایس پاس کرنے والےطلباء سراپااحتجاج بن گئے۔مظاہرین نے نتائج کی منسوخی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی پریس کلب کےباہراین ٹی ایس پاس کرنےوالے طلبا نےاحتجاج کیا۔ ان کامطالبہ تھاکہ این ٹی ایس کے نتائج بحال کئےجائیں،21ہزارنتائج منسوخ کرناناانصافی ہے۔

مظاہرین میں انٹرکےپوزیشن ہولڈرطلبابھی شامل تھے جس کاکہناتھاکہ دوبارہ داخلہ ٹیسٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔تاہم میڈیکل کالجزمیں داخلےکیلئےدوبارہ ٹیسٹ دسمبرمیں متوقع ہے۔محکمہ صحت نے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔ سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نےکہاہےکہ  ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت سندھ بھرمیں ایک ساتھ ہوں گے ۔سمری میں درج ہےکہ ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ ایجنسی مفت میں ٹیسٹ لے گی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.