سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

November 14, 2017

لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی ۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کے وکیل اسلام آباد میں موجود ہیں، اس لیے رپورٹ پیش نہیں ہو سکتی ۔

فل بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ سیکرٹری سے مانگی گئی تھی جوآج ہی پیش ہونے چاہیے، کیس کی سماعت ختم ہونے تک اسپیشل سیکرٹری ہوم نے رپورٹ پیش کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے فل بینچ کے روبرو اپیل دائر کر رکھی ہے، کیس کی مزید سماعت 16 نومبر ہو گی ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.