اہم مقدمےمیں عمران خان کی بچت ہوگئی

November 14, 2017

اسلام آباد: ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان تین سال بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین تحریک انصاف کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت مل گئی۔ اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس بھی ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ سیاسی نوعیت کا کیس ہے۔ کسی نے حملے کے وقت عمران خان کو نہیں دیکھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم اشتہاری ہے،سرینڈر کرنا ضروری ہے۔

 عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس،ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیسز میں عمران خان کی دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر الگ الگ ضمانت منظور کر لی ۔

خصوصی عدالت نے عمران خان کو تفتیش میں شامل ہوکر پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چاروں کیسز 2014 کے دھرنے میں بنائے گئے تھے۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.