پاکستان اوربرطانیہ کامختلف شعبوں میں مل کرکام کرنےکاعزم

November 14, 2017

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےاپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایڈمرل سر فلپ جانز کو پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔ سربراہ رائل بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹرزمیں یادگارِشہدا  پر پھول بھی رکھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.