دھندکےسائےچھٹنےلگے،بادل برسنےکوتیار

November 14, 2017

لاہور:پنجاب کےگردونواح میں دھند کی شدت میں کمی آگئی ہے۔بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی اور شام تک مزید بارش کا امکان ہے ۔

لاہور میں صبح کے وقت بونداباندی ہوئی اور موسم قدرے سرد ہو گیا۔ابر رحمت پر شہری خوش دکھائی دئیے اور تیز بارش کی دعا کی ۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کی نوید سنائی ہےجس سے درجہ حرارت گرنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی شدت بتدریج کم ہو رہی ہے اور اس میں آنے والوں دنوں میں مزید کمی ہو گی ۔

شہری پر امید ہیں کہ جس طرح دھند کی شدت میں کمی آئی ہے قدرت اسی طرح رحمت کی بارش بھی برسائے گی ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.