اسحاق ڈارکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

November 14, 2017

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارکےگرد گھیراتنگ ہوگیاہے۔ اثاثہ جات ریفرنس میں انھیں 21 نومبرتک گرفتارکرکے پیش کرنےکاحکم دےدیاگیاہے۔

احتساب عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔مقدمے کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ سماعت کےموقع پر استغاثہ کے گواہ اور نیب کی ٹیم بھی موجود تھی لیکن وفاقی وزیر خزانہ بیرون ملک زیر علاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی،جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی۔

اس موقع پرعدالت نےاسحاق ڈارکے ضامن احمد علی قدوسی سے استفسار کیا کہ ملزم کب پیش ہوگا؟

ضامن نےعدالت کوبتایاکہ اسحاق ڈارکی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کاکہناتھاکہ 6نومبرکوبھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3سے 6 ہفتے کاذکرہے، کیا 3 ہفتے گزرنہیں چکے؟

عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کردی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.