روشنیوں کےشہرمیں نڈرڈاکوراج

November 13, 2017

کراچی:ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری  کےباعث رات تو رات دن میں بھی شہری محفوظ نہیں ۔

سماء کوموصول ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے بزرگ شخص کو لوٹ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضع دکھائی دے رہا ہے۔ دوسرے ڈاکو نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

ویڈیومیں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ریوالور کے ذریعے اوپر بیٹھے کسی شخص کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کراندازہ لگایاجاسکتاہےکہ ڈاکوؤں نے دن دہاڑے ڈکیتیاں شروع کردی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں ہونےوالی اس واردات میں ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.