جھوٹ اتنابولناکہ مجھےسچ نہ بولناپڑے

November 11, 2017

کراچی: پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار کی فرمائش پراسٹیبلشمنٹ نے انہیں بلا کر بٹھایا،فاروق ستار اور ان کی ٹیم پچھلے آٹھ ماہ سے رابطے میں تھی اوربار بار ملنے کی فرمائش کی جاتی تھی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مصطفی کمال نے تسلیم کیاکہ انھیں اسٹیبلشمنٹ نے فاروق ستار سے ملوایا۔ مصطفیٰ کمال نےکہاکہ یہ سارا پلان 22اگست 2016 کا ہے،فاروق ستار اور ان کی ٹیم 8 ماہ سے رابطے میں تھی،بار بار ملنے کی فرمائش کی جاتی تھی۔

مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیاکہ بڑابیان دیتاتوفاروق ستاراسٹیبلشمنٹ سےشکایت کرتے۔اسٹیبلشمنٹ سےہلکاہاتھ رکھنےکاپیغام آتا۔

مصطفی کمال نے مزید کہاکہ ایم کیوایم پاکستان سابق ڈی جی رینجرز کےکمرے میں بنی اورالزام لگایا جاتا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.