سندھ ہائیکورٹ نے انوکھی سزائیں دینے کا نوٹس لے لیا

November 11, 2017

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد علی شیخ نے ماتحت عدالتوں کی جانب سے مجرموں کو انوکھی سزائیں سنانے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

حالیہ دنوں میں سندھ کی ماتحت عدالتوں کی جانب سے اپنی نوعیت کی منفرد سزائیں سنائے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لیتے ہوئے سٹرکٹ اینڈسیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ کے مطابق ایسی سزاؤں سےبنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں،ان سے عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔

واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے قافلے میں شامل گاڑی کو ٹکرمارنے پرمجرم کو گزشتہ ماہ ہر جمعے کو پلےکارڈ پکڑ کرسڑک پرکھڑےہونےکی سزاسنائی تھی جبکہ چند روز قبل ایک مجرم کو مسجد کی صفیں بچھانے اور دوسرےکوباجماعت نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے ترجمان نے ایسے حکم نامہ سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.