حدیبیہ پیپزملزکیس کا دوبارہ اجراء ناانصافی ہے؛سعد رفیق

November 11, 2017

رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کا انجینیئرڈ ملاپ ناکام ہوگیا۔ پرویزمشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بھی بری طرح ناکام ہوگی۔حدیبیہ پیپرملزکیس کادوبارہ اجرا ناانصافی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں اور بازاروں میں ہوگا۔ محاذ آرائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔

سعد رفیق نے اپنے پیغامات میں مزید لکھا کہ مقدمات کے ذریعے ن لیگ کی قیادت کو بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے۔ عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپرملز کیس کا دوبارہ اجرا ناانصافی ہے۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.