سازش کے تحت ہمیں محدود کیا جا رہا ہے

November 11, 2017

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، الزامات کی روایت نہیں ڈالناچاہتا، تاہم یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو کیوں روکا گیا؟ جو وجوہات ہمیں بتائی گئی ہیں وہ انتہائی غیر معقول ہیں۔ کارکنان کو یادگار شہدا جانے کی اجازت نہیں ملی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس کر کے یادگار شہداء نکلیں گے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان کو یادگار شہدا جانے کی اجازت نہیں ملی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس کر کے یادگار شہدا نکلیں گے، رابطہ کمیٹی اور مجھے مشکل سے اجازت ملی ہے، ہم قافلے کی صورت میں یادگار شہدا جائیں گے، الزامات کی روایت نہیں ڈالنا چاہتا، ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے، ہمارے کارکنان کو متحرک ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

اس سے قبل فاروق ستار کی والدہ کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے،پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا، میرے بیٹے نے بہت قربانیاں دی ہیں، میرا بیٹا سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا شہیدوں کو سلام پیش کرنے جا رہا ہے، شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آپ مجھے دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.