عدالت کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم

November 9, 2017

کراچی: سٹی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کو تین سال تک باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


کراچی کی عدالت نے ایک اور انوکھا فیصلہ دیتے ہوئے مجرم کو تین سال تک باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مجرم کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر سزا دی گئی۔

عدالتی حکم کے مطابق تین سال میں اگر ایک بھی نماز چھوٹی تو نہ صرف سات سال کے لئے جیل جانا پڑے گا بلکہ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی بھرنا ہوگا۔ امام مسجد عدالت کو رپورٹ پیش کرے گا۔ دو ہزار چودہ میں یوسف خان پرغیرقانونی اسلحہ رکھنےکا مقدمہ درج ہوا تھا۔

اس سے قبل بھی چیک فراڈ کیس میں سٹی کورٹ نے مجرم کو مسجد کی صفیں بچھانے اور صدر مملکت کے پروٹوکول میں گھسنے والے کو ٹریفک قوانین بتانے کی سزا سنائی تھی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.