فاروق ستاراورمصطفی کمال ایک ہوگئے،اہم اعلان جلدمتوقع

November 8, 2017
 

 

کراچی: ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی آج ایک ہونے جارہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے آج شام 6بجےاہم ترین پریس کانفرنس متوقع ہے۔

سماءکےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارآج شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

مصطفی کمال نےخوشخبری کااشارہ دےدیا

ان کے ساتھ پی ایس پی کی قیادت بھی پریس کانفرنس کا حصہ بن سکتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں جماعتوں کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ایس پی کے دروازے ہر شخص کےلیے کھلے ہیں

پریس کانفرنس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار اپنی جماعت کے رہنماؤں کواعتماد میں لیں گے۔ مصطفی کمال نے بھی اپنی جماعت کے رہنماؤں سے مشاورت کےلیے اجلاس طلب کرلیاہے۔

ایم کیوایم ایک تحریک ہے،کچھ نہ کچھ ہوناچاہئے،ڈاکٹرفاروق ستار

ایم کیوایم سے متعلق فاروق ستارکا کہناتھاکہ ایم کیوایم ایک تحریک ہے، کچھ نہ کچھ ہونا چاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم سیاسی عزم رکھتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے۔ ۔

اگرعوام پسند کرتےہیں توایم کیوایم اورپی ایس پی ایک ہوجائے

سماءسے بات کرتےہوئے وسیم آفتاب نےکہاکہ پی ایس پی کے راستے تمام افرادکےلیے کھلے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ اگر فاروق ستار نے پی ایس پی سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ کیاہے تو وہ اچھا فیصلہ ہے۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.