Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک ایران سرحد کو دہشتگردوں سے نقصان نہیں پہنچنے دینگے

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago

تہران: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں اہم ملاقاتیں کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک ایران سرحد کو دہشت گردوں سے نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ باہمی تعاون کے فروغ سےعلاقائی استحکام کاہدف حاصل ہوسکےگا۔ دونوں ممالک نے باہمی رابطوں اورتعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آرکے...

تہران: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں اہم ملاقاتیں کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک ایران سرحد کو دہشت گردوں سے نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ باہمی تعاون کے فروغ سےعلاقائی استحکام کاہدف حاصل ہوسکےگا۔ دونوں ممالک نے باہمی رابطوں اورتعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔


آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ایران میں سیاسی اور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایران صدر حسن روحانی، ایرانی وزیر خارجہ اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی وپیشہ وارانہ امور،اقتصادی تعاون اور خطےکی صورتحال پرغور کیا گیا۔ افغانستان کی صورتحال اور داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں۔ بہتر سیکیورٹی انتظامات سے مشترکہ سرحد کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تعاون کرتی رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ کو تہران میں جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سپہ سالار نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube