Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

شہراقتدارمیں منشیات کےڈیرے

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والا چار رکنی گروہ پکڑا گيا۔دوسری طرف نشے کا خمار اب چار دیواریوں سے نکل کر شہر اقتدارکی سڑکوں پر بھی چھانے لگاہے۔ شہر اقتدار پر منشیات فروشوں کے پے در پے وارجاری ہیں۔زہریلے نشے کی باقیات اب سڑکوں اور پارکوں میں بھی ملنے...

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والا چار رکنی گروہ پکڑا گيا۔دوسری طرف نشے کا خمار اب چار دیواریوں سے نکل کر شہر اقتدارکی سڑکوں پر بھی چھانے لگاہے۔

شہر اقتدار پر منشیات فروشوں کے پے در پے وارجاری ہیں۔زہریلے نشے کی باقیات اب سڑکوں اور پارکوں میں بھی ملنے لگیں۔

ریڈ زون میں فارن آفس لاجز کے سامنے ایمبیسی روڑ کو تو شائد میخانہ ہی سمجھ لیا گیا ۔نشہ گلے سے انڈیلا  اور خالی بوتلیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی ماضی میں ریڈ زون اور پارلیمنٹ کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرچکے ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں نشیلے زہر کی روک تھام پہلے ہی بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ۔پولیس کا طلباء میں زہر پھیلانے والے چار رکنی منشیات فروش گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ سامنے آچکاہے۔

حکام کہتے ہیں کہ سیکٹر جی نائن اور سرائے خربوزہ سے دھرے گئے ان ملزمان سے تین کلو ہیروئن اور ایک سو انیس نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

چاروں ملزمان کا تعلق اسلام آباد سےہے۔پولیس نے مقدمات درج کرکےمزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube