ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی؛وزارت توانائی

November 4, 2017

اسلام آباد: وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ سسٹم میں گزشتہ روز ہونے والی خرابی دور کر لی گئی۔ ملک میں کہیں بھی اب بجلی اعلانیہ یا لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

ترجمان وزارت توانائی کے اعلامئیے کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔سسٹم مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔بجلی کی مجموعی طلب بارہ ہزارمیگاواٹ ہے۔

ترجمان نے گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز چشمہ نیوکلئیر پاور سمیت متعدد پلانٹ ٹرپ کر گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملتان بہاولپور ریجن میں سموگ کے باعث کچھ مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے ٹرپنگ کا مسئلہ ہورہا ہے تاہم این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مسئلہ حل کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

One Comment

  1. aamir   November 4, 2017 4:53 pm/ Reply

    Ministry of Power,

    still you are sleeping as there is excessive load shedding in Karachi and we think K- electric fall under ministry of Power.

    if any goth is not paying bills then why urban areas connects to such goths are facing load shedding.

    I am sure that no response will reflect from your end as usual.

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.