Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان موٹر ریلی پرامن اور مستحکم پاکستان کی مظہر ہے،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2017 | Last Updated: 3 years ago

گوادر: پاکستان موٹر ریلی 2017ء منگل کو گوادر پہنچ کر اختتام پزید ہوگئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ریلی کے شرکاء میں انعامات تقسم کئے۔


اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ریلی 2017ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان موٹر ریلی پرامن اور مستحکم پاکستان کی مظہر ہے۔ انہوں نے ریلی کے منتظمین اور شرکاء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی آگے بڑھتی ہوئی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کیوں کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ ہر پاکستانی خنجراب سے گوادر تک پاکستان کو پرامن اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کو اس کے صحیح مقام پر لے جاکر ہی کامیاب ہوگا۔ اختتامی تقریب میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سول اور فوجی حکام بھی اس موقع پر بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube