Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس مقرر

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس مقرر کردیا گیا، آرمی چیف نے انہیں نئے رینک کے بیجز لگائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی مجاہد فورس کے کرنل کمانڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے بعد بیجز لگانے کی پر وقار تقریب مجاہد فورس بھمبر سینٹر میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ترقی پر بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، فوج مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف میں اقدامات کررہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھمبر میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube