Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پیپلز پارٹی منشور کیساتھ انتخابات میں اترے گی، آصف زرداری

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں، منشور کےساتھ میدان میں اتریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے لاہور بلاول ہاوس ميں فیصل آباد ڈويژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کي۔ اس موقع پر آصف زرداري کا کہنا تھا کہ گذشتہ انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے۔ مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا اور بلاول بھٹو بھی اپنی تعلیم کی وجہ سے انتخابی مہم کی قیادت نہیں کرسکے تھے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور میں خود بھي انتخابی عمل کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا سوچنے والے یہ ذہن سے نکال دیں کہ مينڈیٹ چوری کرسکیں گے۔

آصف زرداري کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کردی۔ ن ليگ حکومت نے فیصل آباد کی ٹیکسٹائیل صنعت کی کمر توڑ دي اور زرعی شعبے کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ہم اقتدار میں آکر دونوں شعبوں کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کريں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube