Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے، تاہم داعش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ایک بار پھر اس دعویٰ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے...

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے، تاہم داعش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ایک بار پھر اس دعویٰ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور ایف سی کو پیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، مشکل دشمن سے لڑیں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ شواہد اور جائے وقوعہ کے معائنے کیلئے لاہور سے فرانزک ٹیم جمعرات کو کوئٹہ آئے گی۔ فرانزک نمونے لیے جانے تک سڑک بند رہے گی۔

 

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے

دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز صبح 8 بج کر25منٹ پر ریپڈ رسپانس فورس کے اہل کاروں کو لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 اہل کار شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ سماٗ

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube