شہید کیپٹن حسنین فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2017 | Last Updated: 4 years ago

راولپنڈی: وطن پر قربان ہونے والے کیپٹن حسنین کو ننکانہ صاحب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی تلاش کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت چار جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ کیپٹن حسنین نواز شہید کا جسد خاکي پاراچنار سے ننکانہ...

راولپنڈی: وطن پر قربان ہونے والے کیپٹن حسنین کو ننکانہ صاحب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی تلاش کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت چار جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

کیپٹن حسنین نواز شہید کا جسد خاکي پاراچنار سے ننکانہ صاحب پہنچایا گیا تو شہر امڈ آیا۔ سکھ برادري کي جانب سے بھی گل پاشي کي گئي جبکہ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کرم ایجنسی میں اتوار کی صبح پاک فوج کی ٹیم کینڈین فیملی کو بازیاب کرانے کے بعد اغواکاروں کی تلاش میں تھی کہ دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خرلاچی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے کپیٹن حسنین، سپاہی سعید، قادر اور جمعہ گل شہید ہوگئے، جبکہ سپاہی انوار، ظہیر اور شیر افضل زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری اسپتال پہنچایا گیا۔

شہدا کی میتیں پہلے پاراچنار اور وہاں سے آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube