کرم ایجنسی میں دھماکہ؛4 ایف سی اہلکارشہید،3زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کرم ایجنسی :پاراچنار کےسرحدی علاقےخرلاچی بارڈرکے قریب باردوری سرنگ کے دھماکے سے افسرسمیت چار ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پرخرلاچی میں دہشتگروں نےبارودی سرنگ نصب کررکھی تھی، سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس...

کرم ایجنسی :پاراچنار کےسرحدی علاقےخرلاچی بارڈرکے قریب باردوری سرنگ کے دھماکے سے افسرسمیت چار ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پرخرلاچی میں دہشتگروں نےبارودی سرنگ نصب کررکھی تھی، سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے افسر سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکارشہید اور تین زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید ہونے والوں میں کپیٹن حسنین، سپاہی سعید باز، سپاہی قادر اور جمعہ گل شامل ہیں۔ زخمیوں کےنام نائک انوار، سپاہی ظہیر، لانس نائک شیر افضل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کوفوری طورپرایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہداء کی میتوں کو پارا چنارروانہ کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

Comments are closed.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube