اعتزازاحسن کی حکومت کےخلاف گولہ باری

October 12, 2017

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزازاحسن نےکہاہےکہ قومی اسمبلی میں تقریرکےدوران کیپٹن ریٹائرڈصفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا۔آرمی چیف اسلام اورپاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما اعتزازاحسن نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ یہ لوگ عیسائیوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور اپنے بچے بھی ادھر پڑھاتے ہیں۔عیسائیوں اور احمدیوں کو دینے والے لندن میں گھروالوں کا علاج بھی کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں آزمائش میں ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ نبردآزما ہوں۔اعتزازاحسن نے کاکہنا تھا کہ فوج اسلام کے دفاع کی جنگ لڑرہی ہے،اسے متنازعہ بنانا احمقانہ ہے۔

نئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب محنتی اور قانون کو جاننے والے ہیں۔انہیں ان سے کچھ زیادہ توقعات تو نہیں کیونکہ وہ ماضی میں بھی دباؤ کا مقابلہ نہیں کرسکے لیکن اگر جاوید اقبال اسے زندگی کی آخری اننگز سمجھ کرکھیلیں تو توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.