لاہورہائی کورٹ کے7ایڈیشنل ججزفارغ

October 12, 2017

اسلام آباد:چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔لاہور ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال  توسیع کی سفارش کی گئی جبکہ سات ایڈیشنل ججز توسیع نہ ملنے پر فارغ ہوگئے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چودہ ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس طارق افتخار، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر، جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو ایک سال کی توسیع دینے کی سفارش کی گئی جبکہ سات ایڈیشنل ججز جسٹس عبدالستار، جسٹس حبیب اللہ عامر، جسٹس بشیر احمد، جسٹس احمد رضا گیلانی، جسٹس مدثر خالد عباسی، جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب اور جسٹس محمد علی کو مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کی سفارش کی گئی۔

 توسیع نہ ملنے والے ججز اپنے عہدوں سے فارغ ہوگئے۔ جوڈیشل کمیشن نے سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.