قندیل بلوچ قتل کیس؛مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارںٹ جاری

October 12, 2017

ملتان:سیشن کورٹ نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ وارنٹ جوڈیشل مجسڑیٹ پرویزخان نے کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پروارنٹ جاری کیے۔

ملتان کی سیشن عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مفتی عبدالقوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ تفتیشی افسر نوراکبرنے عدالت سے مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرمتنازع ویڈیوز سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ گزشتہ سال 16جولائی کو ملتان میں قتل کر دی گئی تھیں۔ قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر اس کے بھائی وسیم نے ملتان میں گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔ ماڈل قندیل بلوچ والدین کے ساتھ عیدالفطرسے قبل ملتان کے گرین ٹاؤن میں مقیم تھی۔

مزید جانیے: وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر مفتی عبدالقوی کا موقف

قتل سے قبل جون 2016 میں مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ ویڈیوزاورسیلفیز منظرعام پر آئی تھیں۔ اسی حوالے سے مفتی عبدالقوی کو بھی کیس میں شامل تفتیش کیا گیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.