خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پشاور: خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشتگردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار اظہرعلی شہید ہوگئے۔

شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ پشاورچھاؤنی میں اداکردی گئی۔ اظہرعلی کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ آبائی علاقے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube