Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : ن لیگ حکومت عوام سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے جیالے لیڈر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا بم گرا کر ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی گئی، ن لیگی حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتیں فوراً کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube