آرمی چیف کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2017 | Last Updated: 4 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ افغان آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube