شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کی تدفین آج ہوگی

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago

مری / پشاور : خیبر ایجنسی میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کم عمر افسر لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کی تدفین آج آبائی علاقے میں ہوگی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں بزدل دشمن کی گولی سے شہید ہونے والے بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان عالمی ستی کی نماز جنازہ کور ہیڈکواٹرز پشاور میں ادا کردی گئی، جب کہ شہید کو آج آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کے اہل خانہ کے مطابق ارسلان کو  توار کی صبح کوٹلی ستیاں کے نواح میں واقع آبائی گاؤں گہل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہید ارسلان تینوں بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا تعلق پاک فوج کی سنھد رجمنٹ 29 سے تھا۔ جب کہ وہ پی ایم اے 135 لانگ کورس کے پہلے شہید ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube