شہید لیفٹننٹ ارسلان کی سوشل میڈیاپوسٹس سے سب کی آنکھیں نم

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پرافغان علاقے سے کی جانے والی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹننٹ ارسلان عالم کی شہادت کے بعد سامنے آنے والی ان کی فیس بک میسنجرپرکی گئی گفتگو اور آخری انسٹاگرام پوسٹ نے سب کی آنکھیں نم کردیں۔

ارسلان عالم کی شہادت کے بعد فیس بک میسنجرپرکسی دوست سے کی جانے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ خوب وائرل ہورہا ہے، شہید ارسلان عالم نے اس پوسٹ میں اپنی شہادت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جوبہت جلد پوری ہو گئی۔

اس پوسٹ میں شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی اپنے دوست سے کی گئی چٹ چیٹ ہے۔ ارسلان عالم نے دوست کو لکھا کہ ’’کچھ نہیں بس آپریشن کی تیاری ہے‘‘۔

جواب میں دوست نے مصنوعی حیرت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ناجی۔۔۔ تو بھی کرلیتا ہے آپریشن‘‘؟۔

اس پر ارسلان عالم نے لکھا کہ ’’نہیں صاحب ۔۔۔۔ ہم کہاں ۔۔۔۔ شہید ہونے آئے ہیں۔ گولی کا انتظار ہے‘‘۔‘‘

لیفٹیننٹ ارسلان کی جانب سے شہادت کی خواہش کے اظہار پر دوست نے ہنستے ہوئے لکھا کہ ’’جذباتی نہ ہو، کام کر جا کے‘‘۔

شہید لیفٹننٹ کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں بھی آخرت کا ہی ذکر ہے۔

پاک فوج کے اس شہید کی آخری خواہش فورا پوری ہوگئی ۔ قوم بیک وقت ارسلان عالم کی شہادت پر افسردگی اور فخر دونوں احساسات سے دوچار ہے۔

راجگال پوسٹ کے 22 سالہ کمانڈر لیفٹننٹ ارسلان عالم شہید تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ شہید کا جسد خاکی سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے،جب کہ نماز جنازہ کور ہیڈکواٹرز پشاورمیں آج ادا کی جائے گی۔ارسلان عالم کا تعلق پی ایم اے کے 135 لانگ کورس سے تھا، دو سال پاک فوج میں شمولیت اختیارکرنے والے ارسلان لانگ کورس 135 کے پہلے شہید ہیں۔ شہید لیفٹننٹ نےکچھ روز قبل ہی پوسٹ کی کمانڈ سنبھالی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube