Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

کشمیرمیں بھارتی جارحیت کم ہونےکانام نہیں لے رہی،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago

  نیویارک: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہاہےکہ  کشمیرمیں بھارتی جارحیت کم ہونےکانام نہیں لے رہی۔ بھارت مسلسل کشميريوں کو حق خوداراديت سے محروم کررہا ہے۔ رواں سال ہی بھارت کی جانب سے600 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاکستان بھارت سے تمام مسائل بات چيت کے ذريعےحل کرنے کيلئے تيار ہے۔ اقوام متحدہ کے72ويں...

 

نیویارک: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہاہےکہ  کشمیرمیں بھارتی جارحیت کم ہونےکانام نہیں لے رہی۔ بھارت مسلسل کشميريوں کو حق خوداراديت سے محروم کررہا ہے۔ رواں سال ہی بھارت کی جانب سے600 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاکستان بھارت سے تمام مسائل بات چيت کے ذريعےحل کرنے کيلئے تيار ہے۔

اقوام متحدہ کے72ويں اجلاس سےوزيراعظم شاہد خاقان عباسي نے خطاب کرتےہوئے مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کوعالمی پلیٹ فارم پراجاگرکیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت مسلسل کشميريوں کو حق خوداراديت سے محروم کررہا ہے۔بھارت مسائل کےحل کيلئے بين الاقوامي قوانين کوخاطر ميں نہيں لارہا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید بتایا کہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کم ہونےکانام نہیں لے رہی۔کشمیری اپنےحق خود ارادیت کی جنگ کی جنگ لڑرہےہیں۔بھارت کھلےعام کشمیریوں پر گولیاں برسارہا ہے۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کسی کےلیےقربانی کابکرانہیں بنےگا،وزیراعظم

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے واضح کیاکہ کشمير سے روزانہ بھارت مخالف آوازيں آتي ہيں۔ پيلٹ گنز کے ذريعے کشميري خواتين اوربچوں کو بھي نشانہ بناياگيا۔  اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا نوٹس لے۔انساني حقوق کي خلاف ورزيوں ميں ملوث افراد کوسزا دي جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کشمیرپراقوام متحدہ کےنمائندہ خصوصی کی تقرری کی درخواست

انھوں نے واضح کیاکہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل بات چيت کے ذريعےحل کرنے کيلئے تيار ہے۔ پاکستان امن اورسب سے دوستی چاہتا ہے تاہم پاکستان کےنیوکلیئرہتھیاردفاع کیلئےہیں۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube