راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی مضبوط اور پرعزم قوم ہے، تاریخی ایونٹ کے انعقاد پر فاٹا انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں، پاکستانی ثابت قدم رہ کرمشکلات پر قابو پانے والی قوم ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پی سی بی، پشاور زلمی، میڈیا اور ٹیمز کا شکریہ ادا کرتےہیں، یہ حقیقی شمالی وزیرستان اور پاکستان ہے۔ سماء